آسام میں 7 کروڑ روپے کی منشیات ضبط

   

گوہاٹی: آسام میں پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں کاربی انگلونگ ضلع سے 6تا7 کروڑ روپے کی ممنوعہ اشیاء کو ضبط کیا ہے، حکام نے جمعرات کو یہ بتایا۔ ضلع کے ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ انہیں مخصوص اطلاعات موصول ہوئیں جس پر کارروائی کی گئی۔ منشیات فروشی کے الزام میں مجموعی طور پر تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ پولیس نے ضلع کے لہاریجن علاقے میں ایک چوکی قائم کی اور ایک گاڑی کو روکا۔ ڈیفو ریلوے اسٹیشن پر دوسرا کریک ڈاؤن کیا گیا۔ داس نے کہا گاڑی کی تلاشی لینے پر سیکورٹی اہلکاروں نے اس کے اندر چھپائے گئے سوپ کیسز سے 306 گرام نشہ آور مادہ برآمد کیا۔