آسام کوئی بیرونی ملک نہیں‘ مدرسہ کے اساتذہ سے متعلق آسام حکومت کے رویے پر اویسی کا رد عمل

   

حیدرآباد: بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ نے بدھ کے روز آسام حکومت کے دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے مدرسہ کے اساتذہ کی جانچ پڑتال کو سخت کرنے کے اقدام پر تنقید کی۔ اویسی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آسام کوئی غیر ملکی ملک نہیں ہے جہاں ہندوستانیوں کو آپ سے اجازت طلب کرنی پڑے۔ ہندوستان کے کسی بھی حصے میں رہائش، نقل مکانی اور آباد ہونے کا حق ایک بنیادی حق ہے۔