نئی دہلی / گوہاٹی ۔ /13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر آسام سربانند سونووال نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو تازہ ترین صورتحال کی تفصیلات سے واقف کروایا اور /31 اگست کو قطعی شہریت فہرست شائع ہونے سے قبل مزید فوج ریاست کو روانہ کرنے کی درخواست کی جبکہ سپریم کورٹ نے کہا کہ ریاست میں مناسب حکومت ہونی چاہئیے اور مزید فوج طلب کرنے کی ٹھوس وجوہات پیش کی جانی چاہئیے ۔ قومی رجسٹر برائے شہریان کے مسئلہ پر ریاست میں وسیع پیمانے پر برہمی پائی جاتی ہے ۔ کیونکہ ریاستی حکومت تمام بنگالی داں افراد کو بنگلہ دیشی تارکین وطن قرار دے کر خارج کررہی ہے ۔