کھوم تائی : آسام کے بی جے پی رکن اسمبلی مرینل سائیکیا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اژدھا کو پالتو جانور کے طور پر پال رہے ہیں کیونکہ وہ ان کے مکان حفاظت کرتا ہے۔ سائیکیا کا کہنا ہے کہ سانپ کبھی کبھار ان کے بازو بیٹھ جاتا ہے تو کبھی ان کی کرسی کے قریب جم جاتا ہے۔ یہ سانپ میری گھر کی گیٹ کے پاس حفاظت کے طور پر بھی رہتا ہے جس سے میرے پاس آنے والے ملاقاتیوں کو کبھی ڈر بھی ہوتا ہے۔ سائیکیا نے یہ بھی بتایا کہ آج کل وہ ماقبل موسم سرما شکار پر ہیں۔
