آسام کے سابق وزیراعلی ترون گوگوئی کورونا سے متاثر

   

گوہاٹی: آسام کے سابق وزیراعلی ترون گوگوئی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔مسٹر گوگوئی نے چہارشنبہ کے روز ٹوئٹر پر اس کی اطلاع دی اور کہا کہ ‘‘میں کل کی گئی جانچ میں کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہوں’’ جو بھی لوگ گزشتہ کچھ دنوں کے دوران میرے رابطے میں آئے تھے ، وہ جلد اپنی کورونا جانچ کروالیں’’۔رپورٹس کے مطابق مسٹر گوگوئی فی الحال گھر پر ہی آئسولیشن میں ہیں۔ وہ ریاست کے تین بار وزیراعلی رہ چکے ہیں اور فی الحال اسمبلی میں رکن اسمبلی ہیں۔سابق وزیراعلی وبا کے خطرے کے دوران بھی پارٹی کے کئی معاملوں کے سلسلے میں سرگرم تھے اور حال ہی میں کئی بار پریس کانفرنس میں بھی شامل ہوئے تھے ۔