آسام کے مختلف حصوں میں احتجاج

   

گوہاٹی: آسام کے مختلف حصوں میں لوگ اتوار کو سڑکوں پر نکل آئے جو ناگون ضلع میں ایک 14سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی عصمت ریزی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس کے مجرموں کو مثالی سزا دینے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ یاد رہے کہ لڑکی کو تین افراد نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، جو جمعرات کی شام ڈھنگ میں اپنی سائیکل پر ٹیوشن سے گھر واپس آرہی تھی ، ملزم جو موٹر سائیکل پر آئے تھے اسے گھیر لیا۔ واضح رہے کہ ڈھنگ میں جرائم کے خلاف احتجاج کے لیے دو دن کی اچانک بندکے بعد آج دکانیں اورکاروباری ادارے دوبارہ کھل گئے۔یاد رہے کہ یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا تھا جہاں مقامی افراد نے لڑکی کو زخمی حالت میں پایا جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی ۔