لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ مہنگائی کے لیے ایک کمیونٹی کو ذمہ دار ٹھہرانا بی جے پی کی تقسیم کی سیاست کی تازہ ترین مثال ہے۔ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما کے بیان پر بھی سخت اعتراض کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ سبزیوں کی بڑھتی قیمتوں کے ذمہ دار مسلمان ہیں! آسام کے وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ شہر میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کے لیے میاں (مسلم) دکاندار ذمہ دار ہیں۔ قیمتوں میں اضافہ کرنے والے زیادہ تر سبزی فروش مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔اکھلیش نے کہا کہ سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے لیے بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کا ایک مخصوص طبقے کو مورد الزام ٹھہرانا انتہائی قابل مذمت ہے۔ بی جے پی اپنی حکومتوں کی ناکامیوں کیلئے قربانی کے بکرے تلاش کرتی ہے۔ تفرقہ بازی کی سیاست طویل ہے۔ ایک وقت آئے گا۔ جب لوگوں کو تقسیم کرنے والے بکھر جائیں گے۔