آسان اردو قواعد و اصناف سخن کا نیا ایڈیشن منظر عام پر

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ /7 اگست (راست) بزم فروغ اردو تلنگانہ کے زیراہتمام ڈاکٹر م ق سلیم کی کتاب آسان اردو قواعد و اصناف سخن کا نیا ایڈیشن شائع ہوکر منظر عام پر آگیا ہے جس میں قواعد کی ابتداء کلمہ ، اسم اور اس کی قسمیں ، ضمیر اور اس کی قسمیں ، صفت اور اس کی قسمیں ، فعل اور اس کی قسمیں غیر مستقل کلمے ، تشبیہہ ، استعارہ ، تلمیح ، صنائع ، رموز و اوقاف ، مفرد اور مرکب الفاظ ، سابقے اور لاحقے متضاد الفاظ ، جملہ اور اس کے اجزاء کے علاوہ اصناف سخن کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ اس کو ذریعہ ڈاک سائبان 19-2-469 بیرون فتح دراوازہ حیدرآباد ، 500053 سے صرف 20/- روپئے کے ڈاک ٹکٹ بھیج کر حاصل کرسکتے ہیں ۔ شہر میں ہدیٰ بک ڈسٹری بیوٹر پرانی حویلی حیدرآباد ۔ 2 ، معلومات کیلئے 9849406501 پر ربط کریں ۔