آسراء وظائف کے منتظر معمرین ہر ماہ ڈاک خانہ کے چکر کاٹنے مجبور

   

یلاریڈی ۔ آسرا اسکیم کے تحت تلنگانہ سرکار معمرین معذورین ، تنہا خواتین بیڑی مزدوروں ، ایڈز سے متاثرین کی ہر ماہ وظائف دینے آرہی ہے ۔ لیکن اس وظیفہ کیلئے ہر ماہ معمرین معذورین کو طویل انتظار کرنا پڑ رہا ہے اور ہر کمزور لوگ روزانہ ڈاک خانہ کے چکر لگاتے رہتے ہیں ۔ حکومت کی اس تاخیر سے کمزور و ضعیف افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ضلع میں معمرین کے وظائف 38344 اور بیڑی ورکرس کے 36842 بیواؤں کے 46844 تنہا خواتین 4356 معذورین کے 594 سیندھی تاسنے والے مزدور 676 افراد آسراء وظائف حاصل کر رہے ہیں ۔ ان میں دس ہزار افراد کے فنگر پرنٹس درست نہ ہونے سے پنچایت سکریٹریز کے ذریعہ انہیں وظائف دئے جاگے ہیں ۔ ایسے میں سرکار وظائف کب جاری کرے گی ۔ پتہ اور پھر فنگر پرنٹس نہ آنے والے مستحق کمزور افراد پنچایت سکریٹری کے رحم و کرم پر انتظار کرتے رہتے ہیں ۔ اس طرح آسرا وظائف جہاں کمزوروں ضعیفوں کیلئے راحت ہیں وہیں اس کا ہر ماہ انتظار کسی جان لیوا مصیبت سے کم نہیں ہر روز ڈاک خانہ کا معمرین چکر لگانا کسی اذیت سے کم نہیں ہے ۔ جس کا سرکار کو احساس تک نہیں ہے ۔