حیدرآباد۔/4 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے جسمانی معذورین کے مزید 14زمروں کو آسرا پنشن کے دائرہ کار میں شامل کی ہے۔ ان افراد کے معائنوں کے لئے میڈیکل بورڈس تشکیل دیئے گئے جو حکومت ہند کی طرف سے متعارف 2016 کے قانون معذورین کے مطابق علامات کے ساتھ پورے اُترنے والوں کو معذورین کے سرٹیفکیٹس جاری کریں گے۔ مرکز نے ان 14نئے زمروں کو اگرچہ 2016 میں ہی قانون میں شامل کرلیا تھا لیکن اس کے رہنمایانہ خطوط کی تدوین کیلئے کافی وقت درکار ہوگا۔
معذورین کے 21زمرے
نابینا؍ کم بصیرت ؍ سماعت کی معذوری؍ لوکو موٹو اہلیت میں خامی ؍ بونا پن؍ باؤلا پن؍ عقل و نفسیاتی بیماری ؍ ریڑھ کی ہڈی میں خامی ؍ دماغی شریان میں نقائص؍ رگ پٹھوں کی متاثرہ کارکردگی؍ کہنہ دماغی حالات؍ سیکھنے میں واضح معذوری؍ زبان و بول چال میں معذوری؍ خون کی کمی؍ بشمول بول چال؍ بہرہ پن؍ نابینا؍ ہمہ اقسام کی معذوری ؍ تیزابی حملوں کے متاثرین؍ پارکنسن ‘ یادداشت میں کمی اور ہاتھ پاؤں میں رعشہ وغیرہ ۔