آسرا پنشن کیلئے ادخال درخواست کی خواہش : محمد کلیم الدین

   

Ferty9 Clinic

کوہیر : جناب محمد کلیم الدین ٹی آر ایس پارٹی سینئر قائد نے کوہیر منڈل مستقر میں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی تلنگانہ حکومت نے اپنے وعدے کو تکمیل کرتے ہوئے جس کسی کی عمر 57 سال مکمل ہوچکی ہو ایسے افراد کے لئے آسرا پنشن کے تحت 2ہزار ایک سو 16 روپیہ جاری کرنے کا اعلان کرچکی ہے ۔ انھوں نے کہا کوہیر مستقر کے علاوہ اطراف کے علاقوں کی عوام سے خواہش کی ہے کہ ایسے لوگ 31 اگسٹ تک می سیوا سنٹر پہنچ کر درخواست داخل کریں جس کے لئے آدھار کارڈ ، پیدائشی سرٹیفکیٹ ، ووٹر کارڈ لیکر آن لائین کروالیں۔ انھوں نے کہا کہ حضور آباد میں ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ۔