آسرا پنشن کی تقسیم کیلئے پوسٹل ڈپارٹمنٹ کو الیکشن کمیشن کی اجازت

   

حیدرآباد۔/24 مارچ، ( سیاست نیوز) چیف ماسٹر جنرل تلنگانہ سرکل کو الیکشن کمیشن نے آسرا پنشن کی اجرائی کی اجازت دے دی ہے۔ تلنگانہ میں تقریباً 24 لاکھ استفادہ کنندگان کو پوسٹ آفسوں کے ذریعہ آسرا پنشن ادا کیا جاتا ہے یا پوسٹ مین گھر پہنچ کر پنشن کی رقم حوالے کرتے ہیں۔ لوک سبھا چناؤ کے سلسلہ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے پیش نظر پوسٹل ڈپارٹمنٹ میں الیکشن کمیشن سے اجازت حاصل کی۔ ریاستی حکومت آسرا پنشن کے تحت ضعیف العمر افراد، بیواؤں، معذورین اور دوسروں کو ہر ماہ 563 کروڑ تقسیم کرتی ہے۔ ڈاکٹر ٹی وی ایس ریڈی پوسٹ ماسٹر جنرل نے بتایا کہ آسرا پنشن کی اجرائی کیلئے الیکشن کمیشن سے اجازت حاصل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ عوام کو وظائف جاری کریں۔1
تلنگانہ کے دوردراز علاقوںمیں پوسٹل ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ ہی آسرا پنشن کی تقسیم عمل میں آتی ہے۔1