آسٹریا سے افغان شہری ملک بدر

   

Ferty9 Clinic

ویانا، 21 اکتوبر (یواین آئی) آسٹریا نے منگل کے روز پہلی بار ایک افغان شہری کو اس کے آبائی ملک واپس بھیج دیا جو چار سال قبل طالبان کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد ملک بدری کا اولین واقعہ ہے ۔ ویانا میں قدامت پسندوں کے زیرِ قیادت اتحادی حکومت نے کہا ہے کہ جلد ہی مزید افغانوں کو ملک بدر کیا جائے گا۔ حکومت نے غیر قانونی مہاجرت کے خلاف جنگ کو اولین ترجیح بنایا ہے ۔ قدامت پسند آسٹرین پیپلز پارٹی کے چانسلر کرسچن سٹاکر نے ایکس پر لکھا، “آج صبح سنگین جرائم کے مرتکب ایک شخص کو کابل جلاوطن کر دیا گیا جو 2021 کے بعد کسی افغان کی اولین جلاوطنی ہے ۔اس طرح آسٹریا واضح پیغام بھیج رہا ہے : ایسے کسی شخص کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا ۔