ویانا ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے جاری لاک ڈاؤن کے درمیان جنازہ اور آخری رسومات کا انتظام کرنے والے ادارے اب آن لائن رسومات کا انتظام کررہی ہیں تاکہ ایسے افراد کو گھر پر رہتے ہوئے بھی جنازہ دیکھنے اور آخری رسومات میں شامل ہونے کا موقع فراہم کیا جاسکے جو سخت جوکھم اور خطرہ کے زمرہ سے تعلق رکھتے ہیں اور وباء سے بچنے کیلئے گھر سے باہر نکلنا نہیں چاہتے۔ جنازوں کی تجہیز و تکفین و تدفین کرنے والے ایک ادارہ کی خاتون ترجمان نے کہاکہ جنازہ کی تمام رسومات کی فون پر فلمبندی کی جارہی ہے جس کے بعد ویڈیو کانفرنسنگ کے پلیٹ فارم سے اس کو نشر کیا جارہا ہے۔