آسٹریا میں گورنر کے مخالف اسلام ریمارکس پراحتجاج

   

ویانا : اسلامک ریلیجیس کمیونٹی ان آسٹریا کے صدر اومیت وور ل نے لوور آسٹریا کے گور نریوہانا میکل لیتنر سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا ہے ۔ کیونکہ انہوں نے اسلام کے تعلق سے متنازعہ تبصرے کئے ہیں ۔ خاتون گور نر نے گزشتہ اتوار کو ایک انٹرویو میں اسلام کے بارے میں ایسی باتیں کہیں جن پر آسٹریا کی مسلم کمیونٹی برہم ہے ۔ یوہاناآسٹرین پیپلز پارٹی کی ممبر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسے ماحول میں جی رہے ہیں جہاں اسلام کے خلاف جدوجہد کرنے کی ضرور ت ہے ۔ اس کے ردعمل میں اومیت وورل نے کہا کہ اگر یوہانا سے زبانی لغزش ہوگئی ہے تو انہیںچاہئیے کہ فوری وضاحت کریں ورنہ انہیں کھلے عام معذرت خواہی کرنی چاہئیے ۔