ویانا : یورپی ملک آسٹریا نے لبنانی ملیشیا حزب اللہ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تنظیم کے سیاسی اور عسکری بازو?ں کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔ اس سے قبل بعض یورپی ممالک میں حزب اللہ کے صرف عسکری بازو کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اس پرپابندی عائد کی گئی تھی، مگر حزب اللہ کے سیاسی بازو کو دہشت گردی کے الزام سے مستثنیٰ قرار دیا تھا۔آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شیچ لنبرگ نے کہا ہے کہ یہ قدم خود اس تنظیم کی حقیقت کی عکاسی کرتا ہے ، جو فوجی اور سیاسی بازو میں فرق نہیں کرتی۔ انہوں نے سلامتی کونسل کے حزب اللہ کو اسلحہ سے پاک کرنے کے مطالبے پر کوئی پیشرفت نہ ہونے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ آسٹریلیا کے پارلیمان نے بھی کچھ روز قبل حکام پر زور دینا تھا کہ وہ حزب اللہ کے تمام اداروں پر پابندی عائد کرے۔
