آسٹریا کے اسکولوں میں بھی حجاب پر پابندی، خلاف ورزی پر جرمانہ

   

ویانا۔11؍ڈسمبر ( ایجنسیز )آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی لگادی گئی ہے۔اس بل کو اسمبلی میں ایسی ترمیم کیلئے پیش کیا جائے گا جسے عدالت بھی معطل نہ کرسکے۔ آسٹریا کے اسکولوں میں 2019 کو بھی حجاب پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم اسے عدالت نے معطل کردیا تھا۔آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ حکومت کی یہ پابندی نہ صرف ایک مخصوص طبقے کے ساتھ امتیازی سلوک ہے بلکہ یہ غیر آئینی بھی ہے۔جس کے باعث آسٹریا کی حکومت نے اس بار حجاب پابندی پر بل میں ایسی ترمیم کا فیصلہ کیا ہے جسے آئینی عدالت معطل نہ کرسکے۔اس بل کے تحت اسکولوں میں 14 سال سے کم عمر طالبان کے اسکارف پہننے پر پابندی ہوگئی۔ اگر یہ قانون منظور ہوگیا تو 12 ہزار طالبات کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔آسٹریا کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے اس پابندی سے متعلق عوامی سطح پر پہلے مشاورت بھی کی جائے گی جس میں اسکول انتظامیہ، والدین اور بچوں کو شامل کیا جائے گا۔
اگر یہ بل کثرت رائے سے قانون بن گیا تو اس کا اطلاق نئے تعلیمی سال 2026-27 سے ہوگا۔اسکارف پہننے پر پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں 150 یورو سے ایک ہزار یورو تک جرمانہ سمیت دیگر انتظامی کارروائیاں بھی ہوسکتی ہیں۔تاہم ابتدا میں حجاب پابندی کی خلاف ورزی پر والدین سے بات کی جائے گی اور انھیں رضامند کرنے کی کوشش کی جائے۔