ویانا۔ آسٹریا میں وفاقی چانسلر سباستیان کْرس نے حکومتی بحران کے باوجود استعفیٰ دینے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے ویانا میں کہا کہ ان کی سیاسی جماعت آسٹریئن پیپلز پارٹی (او وی پی ) حکومتی معاملات چلانے کے قابل اور تیار ہے۔ قبل ازیں ملکی صدر الیکسزانڈر فان ڈیر بیلن نے حکومت کی قابلیت پر سوال اٹھایا تھا اور فریقین کو خبردار کیا تھا کہ وہ ملک کی فلاح و بہبود کے بارے میں سوچیں۔ ادھر او وی پی کی مخلوط حکومت میں شراکت دار گرین پارٹی نے کہا ہے کہ وہ سباستیان کرس کے بغیر ہی حکومت کا تصور کرسکتے ہیں۔ دفتر استغاثہ کی جانب سے کرس کے خلاف تفتیش کی جارہی ہے۔ ان پر کرپشن کا الزام ہے۔