آسٹریلوی تیراک نے سوئمنگ ورلڈکپ میں عالمی ریکارڈ توڑ دیا

   

واشنگٹن ۔20؍اکتوبر( ایجنسیز )آسٹریلیا کی تیراک مولی او کیلاگھن نے امریکی ریاست الی نوائے کے شہر ویسٹمونٹ میں سوئمنگ ورلڈکپ میں 200 میٹر فری اسٹائل مقابلے میں ایک منٹ 49.77 سیکنڈ کے وقت میں شارٹ کورس کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ آسٹریلوی تیراک اس ایونٹ میں ایک منٹ 50 سیکنڈ کی حد توڑنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔اس سے قبل ہانگ کانگ کی سیوبان ہوگہی نے 2021 میں ابوظہبی میں شارٹ کورس ورلڈ چیمپئن شپ میں ایک منٹ 50.31 سیکنڈ کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔