آسٹریلیائی ٹیم کی نظریں نمبر ایک مقام پر مرکوز

   

سڈنی ۔29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 134رنز کی بڑی شکست دینے والی آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم نے اس کرکٹ میں پہلا مقام حاصل کرنے پر نظریں جمالیں۔ ڈیوڈ وارنر کے فارم میں لوٹنے، کپتان فنچ کی فٹنس اورگلین میکسویل جیسے ہارڈ ہٹر کی موجودگی میں ٹیم کا اگلے برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک نمبر ون ٹیم بننا مقصد ہے اور اپنے ملک میں پہلی مرتبہ مختصر ترین فارمیٹ میں عالمی چمپئن بننا ہے۔ آسٹریلیا کو سری لنکن چیلنج ختم کرنے کے بعد اگلی سیریز موجودہ عالمی نمبر ایک ٹیم پاکستان کا چیلنج درپیش ہوگا۔ آسٹریلین سلیکٹرز نے میگا ایونٹ کیلئے اسکواڈ کی تشکیل پر توجہ مرکوز کرلی ہے، تمام بہترین کھلاڑیوں کو موجودہ ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ چیف سلیکٹر ٹریور ہونز نے کہا ہے کہ موجود ٹیم میں ورلڈکپ تک تبدیلی بہت مشکل ثابت ہوسکتی ہے ماسوائے کسی کے زخمی ہونے یا اس نوعیت کے مسائل کے کہ کوئی کھلاڑی باہر ہو۔