میلبورن۔ آسٹریلیا کے ہیڈکوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کورونا ٹسٹ مثبت آیا ہے اور وہ سری لنکا کے دورے کے پہلے حصے سے باہر ہو جائیں گے۔آسٹریلیائی ٹیم کے سری لنکا روانہ ہونے سے قبل کیے گئے ٹسٹ میں 40 سالہ میکڈونلڈز کورونا سے مثبت پائے گئے۔ وہ ایک ہفتے کے لیے میلبورن میں تنہائی میں رہیں گے اور 8 جون کو دوسرے ٹی20 سے قبل کولمبو میں ٹیم میں شام ہوں گے۔