آسٹریلیائی کو چ اور کھلاڑیوں کی برہنہ پیر چہل قدمی

   

برمنگھم ۔10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کل ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان انگلینڈ سے مقابلہ کرے گی۔ دفاعی چمپئین ٹیم میچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ کوچ جسٹن لاگر نے پریکٹس سے قبل تمام پلیئرز کے ساتھ میدان کا ننگے برہنہ پا چکر لگایا۔ کھلاڑی اورکوچز بعد میں گراؤنڈ کے وسط میں پہنچے اور وہاں کچھ دیر بات چیت کرتے رہے۔ خیال رہے کہ جسٹن لانگر کا ماننا ہے کہ وہ اس طرح انہیں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے روحانی طاقت اور ذہنی یکسوئی حاصل ہوتی ہے۔ لانگر اس سے قبل ننگے پیر سڈنی، پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل دبئی، ہندوستانی جنوبی شہر حیدرآباد اور سائوتھمپٹن میں یہ عمل کرچکے ہیں۔ ان کی تقلید میں تمام کھلاڑیوں نے اس پر عمل کیا۔