آسٹریلیائی کھلاڑیوں کی ونڈے درجہ بندی میں ترقی

   

دبئی، 27 اگست (آئی اے این ایس)۔ جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے بعد آسٹریلیا کے کئی کھلاڑیوں نے تازہ ترین آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ فہرست میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔اگرچہ آسٹریلیا کو ہوم سیریز میں 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن آخری ونڈے میں ان کی شاندار بیٹنگ نے کھلاڑیوں کی درجہ بندی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس میچ میں آسٹریلیا نے ریکارڈ 431/2 رنز اسکور کیے۔ٹراوس ہیڈ (142)، مچ مارش (100) اور کیمرون گرین (ناقابل شکست 118) کی سنچریوں نے ٹیم کو اس بڑے اسکور تک پہنچایا اور اب تینوں کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔ گل (784 ریٹنگ پوائنٹس) اور روہت شرما (756) ونڈے میں بدستور پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان کے بابر اعظم (739) تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔