آسٹریلیائی ہائی کمشنر کا دورہ گاندھی بھون

   

اتم کمار ریڈی سے ملاقات، سفارتی ٹیم کیساتھ ریاست کی صورتحال پر تبادلہ خیال

حیدرآباد۔/10 مئی، ( سیاست نیوز) ہندوستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ہان بیری اوفیرل نے سفارتی ٹیم کے ہمراہ کانگریس کے ہیڈ کوارٹر گاندھی بھون کا دورہ کیا اور رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی سے ملاقات کی۔ ہائی کمشنر کے ہمراہ کونسل جنرل آسٹریلیا برائے چینائی مس سارا کرلیو ، پولٹیکل سکریٹری جاک ٹیلر اور دیگر سفارتی عہدیدار موجود تھے۔ اے آئی سی سی سکریٹری روہت چودھری اور پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمار گوڑ نے بھی آسٹریلیائی وفد سے ملاقات کی۔ سفارتی عہدیداروں نے گاندھی بھون کی قدیم عمارت کا معائنہ کیا اور متحدہ آندھرا پردیش میں پردیش کانگریس کمیٹی کے صدور کی تصاویر کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر ریاست کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ آسٹریلیائی وفد نے تلنگانہ میں عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے کانگریس کی جدوجہد کی بغور سماعت کی۔ر