آسٹریلیائی 17 سالہ کرکٹر کی گیند لگنے سے موت

   

میلبورن، 30 اکتوبر (آئی اے این ایس) آسٹریلیا کے 17 سالہ کلب کرکٹر بین آسٹن کی پریکٹس کے دوران گردن پرگیند لگنے سے موت ہوگئی۔ واقعہ میلبورن کے علاقے فرنٹری گلی میں پیش آیا، جہاں وہ نیٹس میں بیٹنگ کر رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق، وہ ٹی ٹوئنٹی میچ کی تیاری کے لیے سائیڈ آرم سے پھینکی جانے والی گیندوں کا سامنا کر رہے تھے۔ اگرچہ وہ ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے، لیکن اس میں اسٹیم گارڈ موجود نہیں تھا۔ حادثے کے بعد انہیں فوری طور پر مونا ش چلڈرن اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ اگلے دم توڑ گئے۔ فرنٹری گلی کرکٹ کلب نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بین کی موت سے پوری کرکٹ برادری صدمے میں ہے، ہماری دعائیں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ بین کے والدین نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ کرکٹ سے بے پناہ محبت کرتا تھا اور ہم اس بات سے تسلی پاتے ہیں کہ وہ وہی کر رہا تھا جو اسے سب سے زیادہ پسند تھا اپنے دوستوں کے ساتھ نیٹس میں کھیل رہا تھا۔