آسٹریلیامیں عبادت گاہوں کی سیکوریٹی میں اضافہ

   

کینبرا،18مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشت گردانہ حملہ کے بعد آسٹریلیا میں بھی مساجد سمیت دیگر عبادت گاہوں کی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے ۔نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشت گردانہ حملے کے بعد آسٹریلیا میں بھی مساجد سمیت دیگر عبادت گاہوں کی سیکیورٹی بڑھادی گئی،آسٹریلیائی وزیر اعظم نے عبادگاہوں کے تحفظ کیلئے 39 ملین ڈالرس کے فنڈ کا بھی اعلان کردیا۔موریسن کا کہنا ہے کہ وہ کمیونٹی سیفٹی گرانٹ کیلئے 39 ملین ڈالر س دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ فنڈ مذہبی تعلیمی اداروں ،عبادت گاہوں، مذہبی اجتماعات کے تحفظ کیلئے ہوگا جس میں سی سی ٹی وی کیمرے ،رائٹس،باڑیں، الارم ،سیکیورٹی سمیت دیگراقدامات شامل ہوں گے ۔