آسٹریلیانے ویکسین کے آرڈر کو منسوخ کردیا

,

   


ملبورن : آسٹریلیا نے CSL لمیٹیڈ اور یونیورسٹی آف کوئنس لینڈس کی جانب سے تیار کئے جارہے کوویڈ۔19 ویکسین کے 51 ملین ڈوز کے آرڈر کو منسوخ کردیا ہے کیونکہ اس کی آزمائش میں مشکلات پیش آئے ہیں۔ حکومت نے بتایا کہ سی ایس ایل کی بیشتر خوراک کو دوسرے منصوبہ بند ویکسین سے تبدیل کیا جارہا ہے۔ آسٹریلیا نے یونیورسٹی آف آکسفورڈ اور اسٹریزینیکا کے تیار کردہ 20 ملین زیادہ ڈوز کا آرڈر دیا ہے۔ اسی طرح نووویکس کمپنی کے 11 ملین ڈوز کا آرڈر دیا جارہا ہے۔