ملبورن ۔ 25ڈسمبر ( سیاست ڈا ٹ کام) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل یہاں باکسنگ ڈے ٹسٹ کھیلا جائے گا جس کیلئے نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں جیسا کہ فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ زخموں سے صحت یاب ہوکر ٹیم میںواپسی کرچکے ہیں ۔ جب کہ ٹاپ آرڈر میں جیت راول کے مقام پر ٹام بلنڈل کو شامل کیا گیا ہے ۔ بولٹ جو کہ زخمی ہونے کی وجہ سے پہلے ٹسٹ میں شرکت نہیں کرپائے تھے جہاں ان کی ٹیم نیوزی لینڈ کو 296رنز کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔ دوسری جانب آسٹریلیائی ٹیم نے کل شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹسٹ کیلئے پانچ بولروں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آسٹریلیائی کپتان ٹم پین نے کہا ہے کہ وکٹ کی مناسبت سے کھلاڑیوں کا فیصلہ کیا جائے گا لیکن قوی امکان ہے کہ پانچ مخصوص بولروں کو ٹیم میں شامل کیا جائے گیا ۔