ملبورن۔ 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا میں متنازعہ کرسمس آئی لینڈ جیل کو پناہ حاصل کرنے کے خواہاں لوگوں کے لئے دوبارہ کھولا جائے گا۔ وزیراعظم اسکاٹ موریس نے چہارشنبہ کو اعلان کیا جبکہ صرف ایک روز قبل ہی انہیں پارلیمنٹ میں شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جہاں ایک ایسے قانون کو منظور کیا گیا ہے جس کے ذریعہ پناہ گزینوں کی مین لینڈ ہاسپٹلس تک رسائی آسان تر ہوجائے گی۔ موریسن نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئی لینڈ جیل کو دوبارہ کھولیں گے جسے پناہ گزینوں کی کثیر تعداد کی آمد کو مدنظر رکھتے ہوئے گزشتہ سال بند کردیا گیا تھا جو زیادہ تر مانس آئی لینڈ اور نارو آئی لینڈ سے آرہے تھے۔