آسٹریلیا آج عمان کے خلاف ایک بڑی کامیابی کا خواہاں

   

برج ٹاؤن (بارباڈوس)۔ ورلڈ ٹسٹ چمپیئن شپ میس اور50 اوورکے ورلڈ کپ کی ٹرافی کے ساتھ آسٹریلیا تینوں ٹرافیز کو حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بننے کی جستجو میں میدان میں اترے گا۔ جب وہ یہاں اپنے ٹی20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں عمان سے مقابلہ کریں گے۔ اس کارنامے کو انجام دینے کے لیے، سابق چمپئن اپنے تجربے پر انحصار کریں گے، جس میں آسٹریلیا کے جدید دورکے کئی عظیم کھلاڑی بین الاقوامی رنگوں میں اپنے وداعی ایونٹ کی تیاری کررہے ہیں۔ٹی20 ٹرافی نے آسٹریلیا کو طویل ترین وقت تک دور رکھا تھا لیکن 2021 میں اس نے ٹی20 ٹرافی بھی حاصل کی تاہم ایک سال بعد وہ گھریلو سرزمین پر لیگ مرحلے سے آگے بڑھنے میں ناکام رہے۔ اس وقت آسٹریلیا کے پاس اپنے اسکواڈ میں میچ ونرکی کوئی کمی نہیں ہے، جس کا آغاز نئے کپتان مچل مارش سے ہوتا ہے۔ نمبر3 پر آل راؤنڈر کی بیٹنگ ایک اہم عنصر ہوگی۔ ٹریوس ہیڈ شاندار فارم میں ہیں اور ڈبلیو ٹی سی فائنل اور او ڈی آئی ورلڈکپ فائنل میں ٹیم کے اسٹار ثابت ہوئے۔آسٹریلیا اپنی بہترین الیون تلاش کرنے کے لیے گروپ مرحلے میں تجربہ کر سکتا ہے۔ لیگ اسپنر ایڈم زمپا اہم کردار ادا کریں گے جبکہ بائیں ہاتھ کے اسپنر ایشٹن اگر کے بھی ٹیم میں شامل ہونے کی امید ہے۔ مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ ہمیشہ کی طرح قابل اعتماد فاسٹ بولنگ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ عمان اپنا پہلا میچ نمیبیا کے خلاف ہارگیا ۔ جب کہ انہوں نے میچ کو سوپر اوور میں لے جانے سے قبل گیند کے ساتھ قابل ستائش کام کیا، لیکن اگر وہ طاقتور آسٹریلیائی ٹیم کے خلاف حیران کن جیت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بیٹرس کو زیادہ ذمہ دار ہونا پڑے گا۔ اسکواڈز:آسٹریلیا: مچ مارش، ایشٹن اگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، ناتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکس اسٹونس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا۔