آسٹریلیا اور انگلینڈ دونوں کی کامیابی کا امکان :اسٹیووا

   

لندن۔29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی سابق کپتان اسٹیو وا نے کہا ہے کہ ایشزسیریز انگلینڈ اورآسٹریلیا دونوں ٹیموں کوبرابری کا موقع ملے گا جس میں مہمان ٹیم 18 سال بعد سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گی۔ آسٹریلیا میں 2010 سیریز کے علاوہ (جس میں انگلینڈ نے 3-1سے کامیابی حاصل کی تھی) گھریلو فائدہ فیصلہ کن رہا ہے۔ واکی ٹیم نے2001 میں انگلینڈ میں سیریز 4-1سے جیتی تھی لیکن انہوںنے کہاکہ میراماننا ہیکہ دونوں ٹیموںکے فاسٹ بولروںکے لئے چھ ہفتوں میں پانچ ٹسٹ کھیلنا بہت بڑاکام ہوگا اور اس کا پوری سیریز میں بڑا اثر پڑسکتا ہے