دبئی۔آئی سی سی ٹیسٹ چمپیئن شپ دوسرے مقام حاصل کرنے والی ٹیم آسٹریلیا اورتیسرے نمبر پر موجود انگلینڈ کے مابین فاصلہ اب صرف چار نشانات رہ گیا ہے ۔ انگلینڈ اور پاکستان کے تیسرے اورآخری ٹسٹ ڈرا کے بعد انگلینڈ نے ٹسٹ چمپیئن شپ میں292 نشانات تک رسائی حاصل کرلی ہے اور ان کے اور دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے مابین چار پوائنٹس کا فرق ہے جس کے296 نشانات ہیں۔ ہندوستان 360 نشانات کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ۔پاکستان 166 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے ۔ 2010 میں انگلینڈ کے پاکستان کو 3-1 سے شکست دینے کے بعد پاکستان کے خلاف یہ پہلی ٹسٹ سیریز جیت ہے ۔