ٹوکیو / کینبرا : جاپان اور آسٹریلیا کے درمیان دفاعی شعبے میں معاہدے پر دستخط کردیے گئے،جس کے بعد دونوں ممالک اتحادیوں کے طور پر فوجی حوالے سے ایک دوسرے کے مزید قریب آ گئے ہیں۔ یہ پیش رفت خطے میں چین کے اثر و رسوخ کے تناظر میں ہوئی ہے۔ اس پس منظر میں جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا اور ان کے آسٹریلوی ہم منصب اسکاٹ موریسن نے آن لائن اجلاس کے دوران دوطرفہ معاہدے پر دستخط کر دیے۔ معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے مابین عسکری شعبے میں تعاون زیادہ اور مشترکہ فوجی مشقیں آسان ہو جائیں گی۔