سڈنی : ہندوستان نے سکھوں کی بڑی تعداد کیساتھ کسانوں کا مودی حکومت سے تین متنازعہ زرعی قوانین کیخلاف احتجاج آسٹریلیا تک پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ دنوں سڈنی میں سکھوں اور مودی کے حامیوں کے درمیان کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی تھی، نوبت لڑائی تک آجاتی مگر حکام نے فوری مداخلت کرتے ہوئے فریقوں کو منتشر کردیا۔ آسٹریلیا کے بعض دیگر مقامات پر بھی تارک وطن ہندوستانی احتجاجی کسانوں سے اظہاریگانگت کررہے ہیں۔
