ممبئی۔ 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے سابق کرکٹ کپتان دلیپ وینگسرکر نے کہا کہ آسٹریلیا کے ساتھ محدود اوورز مقابلوں کی بدولت ہندوستان کو آئندہ ہونے والے عالمی کپ مئی 2019ء کیلئے بہترین مشق کا ذریعہ ہے۔ ہندوستان کی میزبانی ہیں۔ آسٹریلیا دو T20 میچس کھیلے گئے جس کا آغاز اتوار کے وشاکھاپٹنم سے ہوگا۔ اس کے بعد دونوں ممالک پانچ ونڈے میچس کھیلیں گے۔ پانچ ODI کا آغاز 2 مارچ سے ہوگا جو 50 اوورس پر مشتمل ہوگا اور یہ میچس ہندوستانی ٹیم ویراٹ کوہلی کی قیادت میں کھیلے گی اور ورلڈ کپ انگلینڈ سے قبل یہ ہندوستان کیلئے آخری سیریز رہے گی۔ وینگسرکر نے آسٹریلین ٹیم کی ہندوستانی آمد کے سوال پر کہا کہ ہندوستانی ٹیم کو بہترین اپوزیشن ٹیم کا سامنا ہے اور عالمی کپ کی ایک بہترین مشق کے طور پر دیکھا جانا چاہئے۔ مقامی مقابلوں ڈریمس پریمیئر لیگ کے افتتاح کے موقع پر سابق چیرمین سلیکشن کمیٹی وینگسرکر ان خیالات کا اظہار کیا۔ T20 سیریز کا آغاز وشاکھاپٹنم سے اتوار کو ہوگا جبکہ ODI سیریز کا آغاز حیدرآباد سے ہوگا اور پانچواں اور آخری ODI دہلی میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلین سیریز کے اختتام کیساتھ ہی IPL کا آغاز مارچ 23 سے ہوگا۔ 116 ٹسٹ ویسٹرن وینگسرکر نے ہندوستانی ہیں۔ گیند باز جسپریت بومرا کی تعریف کی ۔