آسٹریلیا سیمی فائنل میں داخل

   

بھونیشور۔ دنیا کی سرفہرست دو ٹیمیں بیلجیئم اور آسٹریلیا نے ایف آئی ایچ مینز ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اپنا بنیادی ہدف حاصل کر لیا ہے اور اسے مشکل طریقے سے پورا کرنے کے بعد وہ کسی بھی چیزکو معمولی نہیں سمجھ رہے ہیں۔ گزشتہ ایڈیشن کے برونز میڈل جیتنے والے اور عالمی نمبر ایک آسٹریلیا نے دو گول کے خسارہ سے واپسی کرتے ہوئے اسپین کو 4-3 سے شکست دی، دفاعی چیمپئن اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ بیلجیئم نے دوسرے ہاف میں نیوزی لینڈ کو2-0 سیشکست دی۔