کراچی: سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہندوستان کو برسوں یاد رہے گی۔شعیب اختر نے کہا کہ وہ سو رہے تھے، اٹھ کر اسکور دیکھا تو 369 تھا انہیں یقین نہیں آیا، آنکھیں صاف کرکے پھر دیکھا تو 36 رنز پر ہندوستان کے 9 کھلاڑی آؤٹ تھے، انہوں نے 4 بار آنکھیں مل کر دیکھا، آسٹریلیا نے ہندوستان کو بہت بری طرح مارا، انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ ہندوستانی ٹیم نے پاکستان کا ریکارڈ توڑ دیا۔یاد رہے کہ پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ میں کم ترین ٹوٹل 49 رنز جنوبی آفریقہ کیخلاف جوہانسبرگ میں 2013 ء میں اسکور کئے تھے۔