بنگلور ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ہندوستان کے شہر احمد آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعہ بنگلورو کے لیے روانہ ہوگئی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آج اورکل آرام کرے گی۔پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا چوتھا میچ آسٹریلیا کے خلاف 20 اکتوبر کو بنگلورو میں کھیلے گی۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم 3 میچز میں سے 2 میچ جیت چکی ہے۔ہندوستان کے خلاف کھیلے گئے گزشتہ مقابلے میں پاکستانی ٹیم کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔دوسری جانب ہندوستان نے کامیابی کے ذریعہ ورلڈ کپ کے ریکارڈ کو 8-0 کرلیا ہے ۔