آسٹریلیا مغربی اتحادیوں کو فلسطینی ریاست کوتسلیم کرنے کیلئے قائل کرے گا : وزیرخارجہ

   

سڈنی : آسٹریلیا مشرقی وسطیٰ میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے دوسرے ملکوں کو قائل کرے گا۔ تاکہ مسئلہ کے پائیدار حل کے لیے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے دوسرے ملک آگے بڑھ سکیں۔ آسٹریلیا نے اس کے باوجود یہ کوشش کرنے کا عندیہ دیا ہے کہ مغربی ملکوں میں فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کی بات کرنا ایک طرح سیشجر ممنوعہ بن چکا ہے۔ جسے آج کی اصطلاحی زبان میں سفارتی ٹیبو کا نام دیا جا سکتا ہے۔آسٹریلین وزیر خارجہ پینی ونگ نے اس بارے میں کہا ہے ‘فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے نتیجے میں امن آگے بڑھ سکتا ہے اور انتہا پسندی سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔ ‘انہوں نے کینبرا میں اپنے ایک خطاب میں کہا ‘فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطلب یہ ہے کہ فلسطینی ریاست کے ساتھ ہی ساتھ اسرائیل کی بطور ریاست بھی سلامتی ممکن ہو جائے گی۔ اور اسی کے ذریعے ممکن ہے کہ فلسطینی عوام کو اپنی امنگوں کے پورا کرنے کا امکان نظر آ سکے گا۔آسٹریلیا کی وزیر خارجہ نے کہا ‘یہی ایک راستہ ہے جس سے خطے میں امن کی قوتوں کو تقویت مل سکتی ہے اور انتہا پسند قوتیں پسپا ہو سکتی ہیں۔