آسٹریلیا میںطیارہ حادثہ

   

سڈنی: آسٹریلیا کی وکٹوریہ ریاست میں اتوار کی صبح ایک ہلکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں پائلٹ کی موت ہو گئی اور ایک مسافر زخمی ہو گیا۔وکٹوریہ پولیس کے مطابق میلبورن سے تقریباً 145 کلومیٹر شمال میں گولبرن ویئر میں اسنیپی روڈ پر مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 15 منٹ پر ایک جائرو کاپٹر زمین پر گر گیا۔ طیارے میں دو افراد سوار تھے ۔انہوں نے بتایا کہ پائلٹ کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور زخمی مسافر کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، حادثے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔پولیس نے واقعے کے عینی شاہدین سے معلومات یا ویڈیو فوٹیج فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔