کینبرا : آسٹریلیا میں 18روز قبل اغوا کی گئی 4سالہ بچی کو بازیاب کرا لیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق مغویہ کی تلاش کے آپریشن میں 100سے زائد پولیس افسران نے حصہ لیا۔ منگل کی شب کارناورون نامی ساحلی شہر میں ایک مکان پر چھاپامارا گیا اور وہیں بچی تنہا ملی۔