آسٹریلیا میں آگ اور سیلاب، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کی ہدایت

   

کینبرا ۔ آسٹریلیا کو جمعہ کے روز دو قدرتی آفات کا سامنا رہا ہے۔اے ایف پی کے مطابق مغربی ساحلی علاقے میں جھاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ ملک کے مشرقی علاقوں میں شدید سیلاب اور بارش ہوئی۔کئی ہفتوں کے بلند درجہ حرارت کے بعد دریائے مارگریٹ کے مغربی سیاحتی مقام پر آگ لگ گئی،سی گھر کو نقصان نہیں پہنچا اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے، لیکن آگ کے شعلے وسیع علاقہ میں دیکھے گئے ہیں، جس سے دھواں آسمان کی طرف بلند ہو رہا ہے۔ہنگامی وارننگ نافذ العمل ہیں، اور کچھ رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ محفوظ جگہ پر یا پناہ گاہ منتقل ہو جائیں۔