سڈنی ۔29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک انگریزی سیاح کو آسٹریلیا کے گریٹ بیریئرریف کے قریب واقع وٹ سنڈے جزیرہ پر تیراکی مہنگی پڑ گئی جب ایک شارک مچھلی نے اس پر حملہ کرکے اس کے پیر پر اتنی شدت سے دانت مارے کہ پیر جسم سے الگ ہوگیا جبکہ ایک دیگر سیاح کے پیر پر بھی شدید زخم آئے۔ دریں اثناء میکے بیس ہاسپٹل کے ذرائع نے بتایا کہ ایک 22 سالہ سیاح کا پیر جسم سے الگ ہوگیا اور دیگر سیاح کے بائیں پیر کا نچلا حصہ شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ ان دونوں کو جزیرہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں فی الحال دونوں کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ حالیہ دنوں میں سیاحتی علاقوں میں شارک مچھلیوں کی موجودگی نہ صرف سیاحوں بلکہ حکام کیلئے بھی تشویشناک ثابت ہورہی ہے۔ 28 سالہ سیاح کا دایاں پیر جسم سے الگ ہوگیا اور 22 سالہ سیاح کے پیر میں شدید زخم آئے۔ دریں اثناءRACQ سنٹرل کوئنز لینڈ ریسکیو نے بتایا کہ دونوں سیاح جس وقت جزیرہ کے پانی میں واقع ’’ہک پیاسیج‘‘ میں تیراکی کررہے تھے اسی وقت ان پر شارک مچھلی نے حملہ کیا تھا۔