سڈنی: آسٹریلیا میں زبردست آگ تباہ مچائی ہوئی ہے۔ تاحال ہزاروں مکانات تباہ کئی جانور ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسی طرح کی آگ امریکہ کے میری لینڈ ریاست میں لگی تھی لیکن آسٹریلیا کی یہ آگ میری لینڈ سے کافی زیادہ بھیانک ہے۔
ذرائع کے مطابق شدید خشک سالی کے باعث آسٹریلیا کے نیوساؤتھ ویلز اور وکٹوریہ میں سال 2019ء کے نومبر ماہ میں آگ لگنا شروع ہوئی۔جس کے باعث ہزاروں مکانات تباہ ہوگئے ہیں او رلاکھوں جانور آگ کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس جنگلاتی آگ سے اب تک 24 انسانوں کی جانیں گئی ہیں۔ تقریبا دو ہزار مکانات اور لاکھوں ایکر رقبہ اراضی اس بھیانک آگ سے شدید متاثر ہوئی ہے۔
وزیراعظم آسٹریلیا اسکاٹ موریسن نے کہا کہ وہ جنگلاتی آگ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے ہر ممکنہ امداد کرنے تیقن دیا ہے۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ فوری اس کیلئے 1.5بلین امریکی ڈالر جاری کریں۔ جانور بڑی تعداد میں متاثر ہوئے ہیں۔