سڈنی :آسٹریلیا میں اتوار کو پیش ائے ایک خوفناک سڑک حادثے میں ہندوستانی نژاد دو خاندانوں کے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ ان میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ یہ خبرچہارشنبہ کو ہندوستانی میڈیا میں سامنے آئی۔میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہندوستانی نژاد دو خاندان وکٹوریہ کے ایک آؤٹ ڈور پب میں کھانے کے لیے پہنچے۔اسی دوران ایک ایس یو وی اپنا توازن کھو بیٹھی اور رات کا کھانا کھانے والے لوگوں سے ٹکرا گئی۔ ایک 66 سالہ شخص گاڑی چلا رہا تھا۔ پولیس نے اس سے پوچھ گچھ کی ہے تاہم اسے گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ مہلوکین میں وویک بھاٹیہ (38)، ان کا بیٹا ویہان (11)، پرتیبھا شرما (44)، پرتیبھا کی بیٹی انوی (9) اور اس کا ساتھی جتن چغ (30) شامل ہیں۔سڈنی مارننگ ہیرالڈ کے مطابق ایس یو وی چلانے والے ڈرائیور کی عمر 66 سال ہے۔ اس کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔