سڈنی، 20جون (یواین آئی) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں خسرہ کا ایک نیا کیس سامنے آنے کے بعد ہیلتھ وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے محکمہ صحت نے کہا کہ یہاں کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر متاثرہ شخص کا معائنہ کیا گیا۔ وہ پیر کو جنوب مشرقی ایشیا سے سڈنی پہنچے ، جہاں کئی ممالک میں خسرہ کی وبا پھیلی ہوئی ہے ۔محکمہ صحت نے ان مسافروں کو مشورہ دیا ہے جو ویتنام ایئر لائنز کی پرواز VN773 سے پیر کو سڈنی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے یا جو اس دن صبح 8:00 بجے سے 9:30 بجے کے درمیان آمد اور سامان کی جگہ پر موجود تھے انہیں خسرے کی علامات پر نظر رکھنے کا مشورہ دیا ہے ۔جنوبی مغربی سڈنی کے مقامی ہیلتھ ڈسٹرکٹ کے پبلک ہیلتھ کے قائم مقام ڈائریکٹر مچل اسمتھ نے کہا کہ خسرہ کی ابتدائی علامات میں بخار، آنکھوں میں جلن، ناک بہنا اور کھانسی شامل ہیں۔ کچھ دنوں کے بعد چہرے سمیت پورے جسم پر دھبے نمودار ہوتے ہیں۔