آسٹریلیا میں سیلاب کے باعث ایمرجنسی کا اعلان

   

کینبرا: آ سٹریلیا کی 2 ریاستوں میں طوفانی بارش اورسیلاب سے تباہی کے بعد ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق نیوساؤتھ ویلز اورکوئنزلینڈ کے باشندوں کو ریکارڈ بارش اورسیلاب سے آنے والی تباہی سے بچانے کے لیے امدادی ٹیمیں دن رات ایک کررہی ہیں۔ ادھر وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہیں غیرمعمولی بارش اورسیلاب سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات نہ کرنے پرعوام کی جانب سے شدید تنقید اورغصے کا سامنا ہے۔ملک بھر میں بارش اور سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 20تک پہنچ گئی ہے۔