سڈنی: آسٹریلیا میں ایک شخص اپنے گھر کو لگی آگ میں بچ گیا۔ اس کے پالتو طوطے نے گھر کو آگ لگنے کے بعد زور زور سے اپنے مالک کا نام لیکر پکارنے لگا۔ گھر کو آگ لگنے کے بعد دھیرے دھیرے دھواں اٹھ رہا تھا۔ اس سے پہلے کہ یہ آگ پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لیتی، طوطے نے اپنے مالک اینٹونیگون کا نام لیکر پکارنا شروع کیا۔ یہ شخص فوری بیدار ہوکر اس طوطے اور ایک بیاگ کے ساتھ گھر سے نکل گیا۔ آگ نے پورے گھر کو خاکستر کردیا۔ کوئنس لینڈ فائر اینڈ ایمرجنسی سرویس کے انسپکٹر نے کہاکہ طوطا اپنے مالک کو آگ سے بچانے میں کامیاب ہوگیا۔