آسٹریلیا میں عید24مئی کو ہوگی۔ آسٹریلیا فتویٰ کونسل کا اعلان

,

   

سڈنی: آسٹریلی فتویٰ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا میں عید 24 مئی کو ہوگی۔ آسٹریلیا فتوی کونسل کے اراکین اور دیگر مقامی افراد کے اجلاس میں بتا یا ہے کہ 23 مئی ہفتہ کی شب شوال کا چاند نظر آجائے گا اور اتوار 24مئی کو عید ہوگی۔ اس سال آسٹریلیا میں 29 روزے ہوں گے۔ کونسل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا یا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر عید کی نماز گھر پر ادا کی جاسکتی ہے۔ اس طرح کہ کم از کم تین آدمی ہوں۔ ان میں سے ا یک شخص نمازپڑھائے اور خطبہ دے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ خطبہ نہ بھی دیاجائے تو کوئی مضائقہ نہیں کیونکہ عیدین کی نماز کے شرائط میں خطبہ نہیں ہے۔ آسٹریلیا فتوی کونسل نے عوام کو مشورہ دیاکہ مقامی مسجد سے خطبہ کی آواز گھر تک پہنچادیا جائے تو بھی درست ہے۔ آسٹریلیا کے مفتی اور آسٹریلین فتویٰ کونسل کے سربراہ ڈاکٹر ابراہیم ابو محمد اور دیگر معزز ائمہ نے عوا م کو مشورہ دیا کہ اپنی اور دوسروں کی صحت کا خاص خیا ل رکھیں۔ نماز کے دوران سماجی فاصلہ رکھیں۔