سڈنی: آسٹریلیا میں ایک 74 سالہ شخص کو بطور معاوضہ 7 ملین آسٹریلیائی ڈالر (زائد از 33 کروڑ روپئے) ادا کئے گئے ہیں جس کو آسٹریلیا کے ایک سینئر پولیس اہلکار کے قتل کے ضمن میں غلطی سے19 سال تک جیل میں قید رکھا گیا تھا۔ ڈیوڈ ایسٹمین نے قبل ازیں مقامی حکومت کی طرف سے 3.8 ڈالر کے معاوضہ کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔ اس کے وکیل نے کہاکہ غلط طور پر دی گئی سزائے قید بھگتنے کے سبب وہ عمر کا ایک بڑا اور اہم حصہ کھوچکا ہے‘‘۔
